Khuwaab aur Taabeer

دہلیز سے گندے پانی کی نالی بہہ رہی ہے


نام شائع نہ کریں۔ شوہر کے دوست کی والدہ کو انتقال کے بعد خواب میں دیکھا کہ لوگ ان کی میت لے کر جارہے ہیں اوربیچ راستہ میں میت رکھ کر جانے لگتے ہیں۔میں کہتی ہوں ان کی تدفین تو کرو مگر وہ نہیں سنتے۔ ایک صاحب آکر کہتے ہیں، تم اور میں ان کی رسومات پوری کریں گے۔ میں ان صاحب کی مدد سے میت کے ڈولے کو اٹھاتی ہوں۔ پھر منظر بدلا اور خستہ  حال گھرنظر آیاجس کے دروازہ پر کھڑی ہوں۔ دہلیز سے گندے پانی کی نالی بہہ رہی ہے۔ کچھ لوگ میرے ساتھ ہیں اور جنہوں نے میت اٹھائی تھی وہ کہتے ہیں ،مرحومہ  اس گھر میں رہیں گی۔ جب وہ آجائیں ،تم چلی جانا۔   میں سوچتی ہوں ان کو اتنا خستہ حال گھر دیا گیاہے۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے اور سب کو ایک دوسرے کے لئے مغفرت کی دعا کرنی چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                 2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.