Khuwaab aur Taabeer

دوپٹہ گلے میں نہ ہونا


صائمہ انصاری ،کراچی ۔ خواب میں ایسی جگہ دیکھی جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ وہاں ایک بزرگ تشریف لائے۔ میں نے ان کو سلام کیا۔ انہوں نے میری خیریت پوچھی تو میں نے دلی کیفیات بتائیں کہ دنیا میں دل نہیں لگتا، اللہ کی راہ پر چلنا چاہتی ہوں۔ حیرت ناک بات یہ دیکھی کہ میرے گلے میں دوپٹا نہیں تھا۔خواب کے بعد میں اس بات سے پریشان ہوں کہ میرے سر پر یا گلے میں دوپٹا کیوں نہیں تھا جب کہ میں تو بغیر دوپٹے کے کہیں جاتی نہیں ۔

 

تعبیر : فر ائض کی ادائیگی میں کو تا ہی سے متعلق نشان دہی کی گئی ہے ۔ آپ اپنا محاسبہ کر یں انشاء اللہ راہ نمائی ہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.