Khuwaab aur Taabeer

دونومولود بچے


سمیرہ، کراچی۔ دیکھا کہ ایک مزار پر دودھ پیتے دوبچے لیٹے ہیں۔ سامنے اسکرین ہے۔ دونوں بچوں کو گود میں اٹھالیتی ہوں ۔

تعبیر:  خواب کی تعبیر ضروری نہیں کہ فوراً پوری ہوجائے۔ اس میں وقت کی پابندی نہیں اس لئے کہ خواب کی دنیا میں اسپیس ہونے کے باوجود شعور محسوس نہیں کرتا جب کہ لاشعور فاصلہ سے واقف ہے۔ اللہ تعالیٰ کام یابی عطا فرمائے کہ صاحب ِ خواب اپنے گھر کی ہوں اور خواب کی تعبیر پوری ہو— آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.