Khuwaab aur Taabeer

دریا بہہ رہا ہے


فرزانہ جاوید، کراچی: بچپن کے محلے میں موجود ہوں۔ لیاقت آباد تین ہٹی سے ڈاک خانہ تک دریا بہہ رہا ہے اور کنارے پر بنے گھروں سے ٹکرا رہا ہےحیران ہوں کہ یہ مصروف سڑک تھی، پانی کہاں سے آگیا؟

 تعبیر: انشاء اللہ — خواب علم میں اضافے اور حالات اچھے ہونے کی نوید ہے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھئے۔ اماں ابا کو سلام عرض کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.