Khuwaab aur Taabeer

درود شریف کے ورد کی برکت


سلمان خالد ، جگہ کا نام نہیں لکھا۔ گھروالوں کے ساتھ سمندر کنارے سیرو تفریح کے لئے گیا ہوں ۔ حسین مناظر سامنے ہیں۔نیلا       آسمان، ہلکی دھوپ ا ور ٹھنڈ ی ہوا ۔ہم ساحل پر بیٹھے تھے کہ دیکھا چند سمندری جانور عجیب اندا زسے ہمار ے سامنے سے گزر رہے ہیں۔ و ہ جہاں جاتے وہاں پانی نہیں ہوتا بلکہ پانی ا ن کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے ا ورپانی کا رنگ حسین ہے۔ ا ن جانوروں کے متعلق استفسارسےپتہ چلا کہ سمندر میں بعض جانور پانی کے آگے آگے چلتے ہیں پھر سامنے کا منظر دیکھ کرمجھے بہت ڈر لگا ۔ ایسا محسوس ہوا کہ سمندر ابل رہا ہے مگر و ہ صرف بلبلے تھے جو پانی کی سطح پر آکررکنے کے بجائے ا وپر اٹھنا شروع ہوگئے ا ور اندھیرا چھا گیا۔ کسی شخص کو بلاتا ہوں مگر و ہ نہیں آتا۔اس کے بعد میں نے درود شریف کاورد کیا تو اس کی برکت سے بلبلے ا وپر نہیں گئے۔

 تعبیر: رات کو سونے ے پہلےپاک صاف ہو کرسفید لباس پہنئے، اچھی خوش بو لگا ئیے ا ور ا ول آخر درود شریف کے ساتھ چاروں قل پڑ ھ کر خاتم النبیین حضور پاکؐ کے روضے کا تصورکیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2021ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.