Khuwaab aur Taabeer

دادا نے آم لا کر دیئے ہیں


تسلیم گل، کوٹ ادو۔خواب دیکھا کہ دادا نے آم لاکرمجھے دیئے۔ محسوس ہوا کہ بہن کی ساس نے میرے لئے بھیجے ہیں۔پھر دیکھا کہ ہمارا گھر بہت خوب صورت بن رہا ہے ،جسے سجایا بھی گیا اور اس میں دادا بیٹھے ہیں۔ پھر دیکھا کہ ایک رشتہ دار کی بیٹی کھجوریں دیتی ہے اور اس کی مرحومہ نانی بھی موجود ہیں۔

 

تعبیر : خواب کی تعبیر خوش خبری ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.