Khuwaab aur Taabeer

خواب میں شاعری


تین سال پہلے صبح کے وقت اذان سے پہلے یہ خواب دیکھا تھا کہ میں نے عربی میں کچھ شعر لکھے ہیں اور میں خوش ہورہی ہوں کہ میں نے عربی میں شعر لکھے ہیں ۔ اتنے میں ورق سے الفاظ اٹھتے ہیں اور سامنے دیوار پر موٹے حرفوں میں نظر آتے ہیں ۔

 تعبیر: اسلام اور مذہب سے بہت لگاؤ ہے اور دل میں کچھ کر گزرنے کے حوصلے بھی ہیں لیکن عمل کے وقت کوتاہی ہوتی ہے اس بات کو لاشعور نے محسوس کیا اور آپ نے یہ خواب دیکھ لیا ۔

 ’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.