Khuwaab aur Taabeer
خواب میں دیکھا کہ ایک عمارت ہے ۔ دیواریں
اور فرش پر ابھی سفیدی نہیں ہوئی ۔ میں ایک راہداری میں چل رہا ہوں۔ دائیں بائیں
کمرے بنے ہوئے ہیں ۔ پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو ایک نوخیز لڑکی ایک بچے کو اٹھائے
نظر آتی ہے میں ساتھ والے کمرے میں داخل ہوجاتا ہوں ۔ وہ لڑکی بھی وہاں آجاتی ہے ۔
اچانک مجھے ایک اور بلند بالا عمارت
دکھائی دیتی ہے عمارت کا احاطہ تھوڑا سا مگر وہ بے حد اونچی ہے اس عمارت میں داخل
ہونے کا کوئی دروازہ نہیں ہے پھر میں اس عمارت کی طرف دوڑنا شروع کردیتا ہوں ۔
دوڑنا مجھے بے حد فرحت بخش لگ رہا ہے سوچتا ہوں کافی عرصہ ہوا ۔ ورزش نہیں کی ۔
چلو اسی بہانے ورزش ہوجائے گی ۔ پھر میں عمارت کے قریب پہنچتا ہوں تو ایک دم دونوں
ہاتھ پھیلا کر اڑنا شروع کر دیتا ہوں ۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میرا جسم بہت ہلکا
ہوگیا ہے میں اس وقت بہت حیران ہوا ۔ جب میرا جسم بغیر کسی رکاوٹ کے عمارت کے اندر
پہنچ گیا ۔ عمارت کے اندر اندھیرا ہے پھر میں عمارت کی اوپر والی منزل پر پہنچ
جاتا ہوں وہاں پر اندھیرا ہوتا ہے ۔
تعبیر : جوانی کے منہ زور گھوڑے کو لگام
دینے کی ضرورت پر آپ کو متوجہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ذہنی تلذد سے بھی خود
کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ہوائی قلعے بھی آپ بہت بناتے ہیں یہ طرز عمل
بھی زندگی کی عمارت میں روشنی کو کھا جاتا ہے ۔ اور ہر طرف گھپ اندھیرا ہوجاتا ہے
۔ گرم غذاؤں سے پر ہیز کریں ۔ افسانوی کہانیاں اور جذبات میں ہیجان پیدا کرنے
والی تاولیں یا رسالے نہ پڑھیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.