Khuwaab aur Taabeer

خط


خالدہ ، فیصل آباد: دیکھا کہ امی کے  گھر پر مہمان  ہیں۔ ایک مہمان نے میری طرف  خط بڑھایا جس میں ہدایات لکھی ہوئی تھیں۔ خیال آیا کہ میں  نے کسی سے درخواست کی تھی، اس کا جواب آیا ہے۔ یہ احساس بھی رہا کہ میں سفل   کی زد میں ہوں جب کہ میرے عزیز محفوظ ہیں۔ 

تعبیر:آپ کو جادو کے بارے میں خیالات آتے ہیں۔ illusion طرزفکر غیرتصدیق شدہ خیالات کو بار بار دہراتی ہے مگرضمیر اس کو رد کردیتا ہے۔ جادو ٹونے کا خیال آنا محض شیطانی وسوسہ ہے۔ ہر وقت باوضو رہئے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.