Khuwaab aur Taabeer

خشک پتے


 سانگھڑ:   لوگ دھیمی آواز سے علمی گفتگو میں مشغول ہیں۔جان ِمحفل، ایک بزرگ قریب  کرسی پرتشریف فرما ہیں۔ چہرے پرمسکراہٹ ہے۔ جانے سے پہلے لوگوں نے انہیں سلام کیا  پھر  روانہ ہوئے۔جب میری باری آئی تو  انہوں نے محبت  سے حال احوال پوچھا پھر فرمانے لگے، اچھا بچہ ہے۔اس کے بعد  وہ باہرتشریف لے گئے۔ میں بھی باہر آیا۔ ہم نے ہرے بھرے پودوں کے درمیان خشک پتےّ صاف کئے۔ کچھ دیر بعد ان سے جانے کی اجازت طلب  کی۔

تعبیر: جب آدمی اللہ تعالیٰ اور خاتم النبیینؐ کی تعلیمات پرعمل کرتا ہے تو زندگی  بندگی بن جاتی ہے۔ حالات میں تغیر عارضی ہوتا ہے۔اللہ پر بھروسے اور یقین کے ساتھ زندگی گزاریئے۔ یاحی یاقیوم کثرت سے  پڑھئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.