Khuwaab aur Taabeer

خاندان کے افراد کو دیکھنا


کراچی: خاندان اور باہر کے چند خواتین و حضرات ایک صاحب سے سوال پوچھنے کے لئے جمع ہیں۔ مرحوم ماموں بھی نظر آئے۔ جب کام ہوگیا تو سب نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کے بعد مجھے اور امی کو مبارک باد دی۔

تعبیر: خواب بتارہے ہیں کہ آپ رشتے کے معاملے میں متذبذب ہیں اور بہت اچھا رشتہ چاہتی ہیں۔ یہ خواہش ہر لڑکی کی ہوتی ہے۔ جہاں سے رشتہ آئے، آپ کے اماں، ابا خاندان کے بارے میں معلومات کریں اور جہاں اچھا لگے اور ٹھیک ہو،  وہاں ہاں کردیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ  یا پورے گھر والوں کا کھانے میں نمک کا استعمال زیادہ ہے۔ کھانے میں نمک کم کردیں۔ انشاء اللہ،  خیالات  کا ہجوم ختم ہوجائے گا۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (   اگست 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.