Khuwaab aur Taabeer

خاتون کہتی ہیں صدقہ کرو


ہماشہباززبیری ،کراچی۔ فجر کی نماز کے بعد دیکھا کہ روشن اور ہوادار کمرہ میں کرسیاں لگی ہیں اورچھ سات عورتیں سرڈھانپے بیٹھی ہیں۔ دروازہ پر کھڑے ہو کر بلاوے کا انتظار کر تی ہوں ۔کچھ دیر بعدمیرا نام پکارا جا تا ہے۔ الماری کے ساتھ کر سی پر ایک بزرگ بیٹھے ہیں۔ دائیں جانب کر سی پر بیٹھنے کا کہتے ہیں۔ عرض کرتی ہوں، بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہوں ۔ وہ مجھے غور سے دیکھتے ہیں پھرایک پانی کی بوتل میں زردہ کا رنگ ملایا۔ یاد نہیں کہ بوتل مجھے دی یا نہیں۔ میں اٹھ کر آئی تو ایک خاتون کہتی ہیں کہ دو جوڑے ، ایک مردانہ اور ایک زنانہ صدقہ کر دو۔میں شکر یہ کہہ کر باہر آجا تی ہوں ۔

 

تعبیر : اول وآخر گیا رہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41 بار سورہ اخلاص پڑھئے اور آنکھیں بند کر کے مراقبہ کر یں ۔ مراقبہ میں یہ دھیان کر یں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے۔ 10 منٹ تک اللہ کے تصور کے ساتھ اس دعا کو دہرائیں ۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ، اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ عمل کرتے وقت آنکھیں بند رکھیں انشاء اللہ ذہن یک سو ہو جا ئے گا ۔ گھر کے مسائل حل ہو نے کے لئے، جو بھی مسائل ہو ں، سب کے لئے اس تصور سے کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے دعا کریں۔ یہ عمل 40 دن،رات کو سونے سے پہلے کر نا ہے ۔ ایک نیند لینے کے بعد بات کی جاسکتی ہے ۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو آ پ کی بیٹی یاحی یا قیوم کا ورد کر ے۔ ہر جمعرات کو10روپے خیرات کر دیا کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.