Khuwaab aur Taabeer

حضورعلیہ الصلوٰة و السلام کا سلام بھجوانا


اکرام اللہ، پنڈی۔ دیکھا والدہ محترمہ خوش خوش تشریف لائی ہیں۔ پیار کرکے فرماتی ہیں اللہ کے محبوب، باعثِ تخلیق کائنات، سیدنا حضورعلیہ الصلوٰة و السلام نے تم کو سلام بھجوایا ہے۔ بہت مبارک ہو۔

 

تعبیر:  اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔ اللہ کے محبوب سیدنا حضور علیہ الصلوٰة والسلام کی شان اقدس میں آپ کا بھیجا ہوا ہدیۂ درود و سلام مقبول ہوا۔ دعا ہے ہم سب بہن بھائیوں کو بھی یہ سعادت نصیب ہو۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.