Khuwaab aur Taabeer

حضوراکرم ؐ نے کتاب بھیجی ہے


حارث غوری ۔ بیگم کے ساتھ تخت پر بیٹھا ہوں ۔ ایک بچی آکر کہتی ہے ، حضوراکرم ؐ آپ کو بلا رہے ہیں ۔ میں فوراً تخت سے اٹھ کر سیڑھیوں سے اوپرجا نے لگتا ہوں تو بچی کہتی ہے ،اوپر نہیں باہر بلا یا ہے ۔میں سیڑھی سے اتر کر باہرجا تا ہوں ۔ چند قدم چلاتو ایک خاتون قریب آکر انتہائی خوش اخلاقی سے کتاب اوررحل دیتی ہیں۔ خیال آیا کہ کو ئی مقدس کتاب ہے جسے رحل پر رکھ کر پڑھنا چاہئے اور یہ حضوراکرم ؐ نے میرے لئے بھیجی ہے۔ ان خاتون سے کتاب اوررحل لے کے کچھ آگے بڑھتا ہوں تو دیکھا کہ ایک صاحب گلے میں تختی لٹکائے بیٹھے ہیں ،وہاں مختلف کتابچے ہیں۔ وہ صاحب مجھے مسکراکردیکھتے ہیں۔ ان کے پاس جاتا ہوں اور سیرت طیبہ ؐ پر مبنی ایک کتابچہ اٹھا یا کہ آنکھ کھل گئی ۔

 

 

تعبیر : خواب مبارک ہے ۔ ہدایت کی گئی ہے کہ آپ بغیر قوسین کے قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ ایک رکوع پڑھیں اور آنکھیں بند کرکے اللہ تعالیٰ کے فرمان پر غور کریں ۔ خواب میں نشان دہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور رسول اللہ ؐ کی عنا یت سے قرآن کریم سمجھنا آسان ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو کام یاب کرے ۔ آپ کے اندر خدمت خلق کا جذبہ قابل قدر ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.