Khuwaab aur Taabeer

حضور قلندر بابا اولیاؒ نے کچھ نصیحت کی جو مجھے یاد نہیں رہی


رمل عمران(کراچی): شام کو سہیلی کے ساتھ کالج میں ہوں۔ دیگر سہیلیوں کو ڈھونڈنے گئی تو چھت پر کیفے میں حضور قلندر بابا اولیاؒ اور ان کے شاگرد رشید موجود ہیں۔ میں بے انتہا خوش ہو کر سہیلی سے کہتی ہوں کہ دیکھو! وہاں کون تشریف فرما ہیں۔ ہم خوشی خوشی قریب گئے اور باادب سلام عرض کیا۔ بزرگوں نے شفقت سے سلام کا جواب دیا۔ حضور قلندر بابا اولیاؒ نے کچھ نصیحت کی جو مجھے یاد نہیں رہی ۔

 تعبیر: الحمدﷲ مرشد کریم حضور قلندر بابا اولیا ؒ کی آپ کو زیارت ہوئی۔ یہ نہایت عمدہ منظر ہے۔ ماشاءاﷲ کیفیات اچھی ہیں۔ اسباق کی پابندی کیجئے۔ جب کہ وقت کی پابندی نہ ہو نے سے نا غہ ہو جاتا ہے۔ سب کو سلام ۔ اماں ابا کو بہت آداب ۔ دعا کی درخواست۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.