Khuwaab aur Taabeer
غلام نبی، گجرات۔ حضور علیہ
الصلوٰة والسلام دودھ تقسیم فرمارہے ہیں۔لوگ لائن میں کھڑے ہوکر دودھ لے رہے ہیں۔
میں لائن میں تیسرے نمبر پر ہوں۔جب میری باری آئی تو آپؐ نے پوچھا، تمہیں کتنا
دودھ چاہیے۔ میں نے دست بستہ عرض کیا ،صرف آدھا کلو۔ آپؐ نے فرمایا، ایک پاؤ دودھ
لے لو، ایک پاؤ تمہیں بعد میں دوں گا۔ پھر ایک بزرگ کوبیٹھے ہوئے دیکھا۔ بزرگ نے
مجھے ایک پلیٹ دکھاتے ہوئے فرمایا کہ یہ چند پلیٹیں ہیں جن پر درود شریف لکھاہوا
ہے سوالاکھ ایسی پلیٹیں بنوائیں گے۔
تعبیر: زیادہ
سے زیادہ توبہ استغفار کریں اور رسول اللہؐ کی سیرت طیبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ درود شریف کی
برکت سے روحانی بالیدگی حاصل ہوگی۔ پانچ وقت نماز کی پابندی ضروری ہے۔ کوشش کریں
کہ ہروقت باوضو رہیں لیکن اپنے اوپر جبر نہ کریں۔ انشاء اللہ آپ کو روحانی علوم حاصل
ہوں گے۔ خواب سعید ہے اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.