Khuwaab aur Taabeer
ع۔ش،کراچی:
خواب میں دیکھا کہ اللہ کے رسول حضرت محمدؐ تشریف فرماہیں، میری خالہ ان کے پاس بیٹھی
ہیں اور حضور پاکؐ میری خالہ کو سبق پڑھارہے ہیں۔ کمرے میں گہرا سکوت ہے اور حضور پاکؐ
کی روشنی سے کمرا روشن ہے۔
تعبیر: ماشاء
اللہ خواب بہت مبارک ہے۔یہ درود شریف کا اثر ہے۔ آپ کی خالہ درود شریف کا ورد کرتی
ہیں اور سیرت طیبہؐ سے بہت متاثر ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو پاکیزہ ذہن عطا کیا ہے۔
ہم سب کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.