Khuwaab aur Taabeer

حضور اکرمؐ کا چہرہ مبارک


رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ حضور اکرم ؐ چار پائی پر سو ئےہوئےہیں۔ ان پر کالی چادرہے۔ چار پائی شمالاً جنوباً ہے۔ ان کی پائنتی ایک دوسری چار پائی ہے جس پر اپنے پیرومرشد لیٹے ہو ئےہیں۔

میں نے پوچھا ،’’ کہاں حضورؐ اور کہاں ہمارے پیر، جواب آیا ، ایک ہی خاندان ہے ۔

پھر میں نے پوچھا کہ حضور پاک ؐ یہاں ہیں نماز کے وقت منہ کس طرف کریں گے ۔ جواب آیا اپنے گھر کی طرف میں حضورؐ کا چہرہ مبارک نہیں دیکھ سکا اور نہ ہی یہ معلوم ہوا کہ وہ جگہ کون سی ہے اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔

تعبیر: جن صاحب نے یہ خواب دیکھا مسلمان ہوتے ہو ئےان سے ارکان کا ترک صادر ہوتا رہتا ہے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسلام میں پورے پورے داخل ہوکر پانچ وقت نماز کی پابندی کریں، انشاءاللہ دنیا کی بھلائی نصیب ہوگی۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مئی83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.