Khuwaab aur Taabeer

حضرت محمدؐ کا دیدار ہوا


فرزانہ جا وید (کراچی ): مجھ عاجز کی قسمت کھلی اور خاتم النبیین حضرت محمدؐ کا دیدار ہوا ۔ خوشی سے سر شار با ادب آپؐ کے قریب گئی اور سلام عرض کیا۔ آپ ؐ نے بہت شفقت کے ساتھ سلام کا جواب دیا ۔آپ ؐ نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ میری نظر چہرہ مبارکؐ نہیں دیکھ سکی ۔ پھر میں کسی اور طرف دیکھنے لگی جس کے ساتھ آنکھ کھل گئی ۔

 تعبیر: الحمدﷲ آپ سعید روح ہیں ۔ آپ کو خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی زیارت ہوئی ہے جو درود شریف پڑھنے کا ثمر ہے۔آپ کو مبارک ہو۔ میرے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے دعا کیجئے۔ اس وقت اجتماعی طور پرمسلمانوں کی جو حالت ہے، اﷲتعالیٰ رحم فرمائے۔ آقا ئے نامدار ؐ کی تعلیمات پرعمل کیجئے اورقرآ ن کریم کی ترجمہ کے ساتھ تلاوت کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.