Khuwaab aur Taabeer
چند دن پہلے میں نے حضرت لعل
شاہ قلندرؒ کو خواب میں دیکھا ۔ آپؒ نے ارشاد فرمایا، بیٹا! آپ کے سارے مسائل حل
ہو جائیں گے۔ سب رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ آپ کے لئے راستہ کھلا ہوا ہے۔ جب تم اپنے
گاؤں چھٹی پر آؤ تو مجھ سے ضرور ملاقات کرنا۔
تعبیر : خواب میں بشارت دی گئی ہے انشاء اللہ مشکلات اور پریشانیوں سے بہت
جلد نجات مل جائے گی۔ جب بھی آپ کو فرصت ملے یا آپ رخصت پر جائیں۔ حضور لعل شہباز
قلندر ؒ کے مزار شریف پر حاضری دیں اور ایصالِ ثواب کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.