Khuwaab aur Taabeer
میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں خالہ زاد بھابھی اور میری والدہ
صاحبہ ہم تینوں حضرت فاطمہؓ کے روضہ ٔمبارک پر حاضر ہیں۔ وہاں اور لوگ بھی آئے
ہوئے ہیں اور اپنی باریابی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ میں بڑی جلدی وہاں پہنچ گئی ہوں
وہاں پر دو آدمی بیٹھے ہوئے ہیں وہاں جا کر چند سکے ادا کرنے پڑتے ہیں لیکن میرے
پاس پیسے موجود نہیں ہیں وہاں موجود ایک واقف کار لڑکی سے پانچ پیسے کا سکہ لے کر
اس آدمی کو دیتی ہوں ۔ ابھی وہ میرے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے کہ میرا ہاتھ سکوں سے بھر
جاتا ہے ۔ وہ آدمی کہتا ہے اسے نگل جاؤ تو میں وہ سکے نگل لیتی ہوں اس کے بعد
دوسرا آدمی مجھے ایک کتاب دیتا ہے اس میں کچھ قرآنی دعائیں لکھی ہوتی ہیں کتاب لے
کر اٹھنے لگتی ہوں تو وہ کہتا ہے ٹھہر جاؤ ۔ میں بیٹھ جاتی ہوں تو وہ کہتا ہے ظہر
کی نماز کے بعد ۱۰۰ مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھا کر و۔ اور الحی القیوم کا ورد کیا کرو۔
تعبیر: خواب کی تعبیر میں عرض ہے کے معاشی حالات کی ناہمواری
انشاءاللہ ختم ہو جائے گی۔
آپ عشاء کی نماز کے بعد 41 مرتبہ آیۃ الکرسی عظیم تک پڑھ کر ہاتھوں
پر دم کرکے ہاتھ تین مرتبہ چہرے پر پھیر کر دعا کیا کریں۔ اور یہ عمل پانچ ہفتوں
تک کریں چلتے پھرتے وضو ہے یا بغیر وضویا حی یا قیوم کا ورد کرتی رہیں۔ خواب بہت
مبارک ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے ہر جمعرات کو ایصالِ ثواب کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.