Khuwaab aur Taabeer

حضرت شیخ عبد القادر جیلا نیؒ


زارا، ملیر۔ دیکھا کہ شوہر، امی اور کچھ لو گ موجود ہیں۔ حضرت شیخ عبد القادر جیلا نی تشریف لائے ۔ سب لوگ مجھے اور شوہر کو فخر سے دیکھ رہے ہیں ۔ والدہ سے ایک صاحب کہتے ہیں آپ خوش رہا کر یں ، اللہ کام یابی عطا کر ے ، آمین ۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ غلطیوں ،کو تا ہیوں اور نا فرمانیوں کو معاف کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی با رگاہ میں تو بہ استغفار اور آئندہ کے لئے ناپسندیدہ باتوں سے احتراز کر یں ۔ کثرت سے دن میں یا حیی یا قیوم پڑھیں اورپانچ وقت نماز کی پابندی کر یں ۔ رات کو صاف ستھرے کپڑے پہن کر اچھی خوش بو لگائیں اور مصلے پربیٹھ کر درود شریف پڑھیں۔

'' اللہ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔ '' (الاحزاب: ٥٦)

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.