Khuwaab aur Taabeer

حضرت بہاء الدین زکریا کے مزار پر


تسلیم گل، کوٹ ادّو۔ خواب دیکھا کہ پاؤ ں کے انگوٹھے پر پٹی بندھی ہے جس پر خون لگا ہے۔ حضرت قلندر بابا اولیا فرماتے ہیں، اس گندی پٹی کو اتار کر پھینک دو۔ پھر دیکھا کہ ایک بزرگ مجھے حضرت بہاء الدین زکریا کے مزار پر لے کرجاتے ہیں۔ دوسرے دن ہم پھر گئے تو وہاں تیز نظروں والے ایک بزرگ موجود تھے۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ کی طر ف رجوع کر نے کا شوق ہے یہ جذبہ نہایت سعید اور مبارک ہے ۔ کسی سلسلہ میں بیعت ہو نا آپ کے لئے بہتر ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.