Khuwaab aur Taabeer

حضرت ابراہیم ؑ کی زیارت


عظمیٰ مجید، راولپنڈی۔نور بھرے راستہ پر چل رہی ہوں دائیں طرف کمرے بنے ہوئے ہیں۔ ایک کمرے میں بے انتہانورانی بزرگ کھڑے ہیں جن کا چہرہ نہیں دیکھ سکی۔ وہ اپنا دایاں ہاتھ پھیلاکر مجھ سے فرماتے ہیں لا ؤ  اپنا دایاں ہاتھ۔

شب معراج کو نیند آگئی خواب میں دیکھا حضرت ابراہیم ؑ مجھے انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

دیکھا کسی ٹوکری میں بچے ہیں جنہیں کوئی نکال کر میری گود میں ڈال رہا ہے پہلے ایک بچہ پھر دوسرا بچہ۔ ایک تیسرا بچہ نظر آیا جو ٹوکری میں نہیں تھا اور مجھے نہیں دیا گیا۔ میں دیکھ نہیں سکی کہ بچے گود میں کون ڈال رہا ہے۔

حضرت بابا تاج الدین ناگپوریؒ کی زیارت ہوئی آپ نے فرمایا تمہارے دو بیٹے ہوں گے۔

 

تعبیر: غذا میں احتیاط کرنی چاہئے۔ نمک کا زیادہ استعمال اچھا نہیں ہے۔ وزن اگر زیادہ ہے تو آپ کے لئے خدانخواستہ کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے۔ خواب میں نانا تاج الدینؒ  کی زیارت اور ان کا کچھ عنایت کرنا انشاء اللہ سعید اولاد کی خوشخبری ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کی زیارت اور ان کا آپ کے ہاتھ میں انگوٹھی پہنانا نہایت سعید اور مبارک ہے۔ اگر صحیح تربیت کردی گئی تو انشاء اللہ آپ کی اولاد میں کوئی بچہ صاحب روحانیت ہوسکتا ہے۔ اللہ مبارک کرے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر             2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.