Khuwaab aur Taabeer
شگفتہ رشید(کراچی): اکثر خواب میں عمرے کا سفر دیکھتی ہوں۔ ایک مرتبہ دیکھا کہ
حج کے لئے پیدل گئی پھر مکہ نظر آگیا۔ یہ بھی دیکھا کہ امی اور دو رشتہ داروں کے
ساتھ چار دن بعد حج پر جانا ہے۔ میں حیران ہوں کہ چار دن میں حج پر جانے کا
بندوبست کیسے ہو گیا ۔ رشتہ داروں نے کہا کہ ”اﷲتعالیٰ جو چاہتا ہے،وہ ہو جاتا ہے
‘‘۔
تعبیر: آپ کو خاتم النبیین حضور پاک ؐکے روضہ مبارک کی زیارت ہوگی اور اﷲ اور اس کے
محبوبؐ کے گھر حا ضر ہو کر آپ شکرانے کے نفل ادا کریں گی، انشاءاﷲ۔ وہاں حا ضری کے
وقت مجھ فقیر عظیمی کا سلام عرض کیجیئے گا ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.