Khuwaab aur Taabeer

حج


م م، کاکوٹ: سڑک پر تھوڑی دیر چلنے کے بعد دوڑنا شروع کیا۔ سڑک آہستہ آہستہ اونچائی کی طرف جارہی ہے اور میں خو ش ہوں کہ سانس پھولا نہ تھکاوٹ ہوئی یعنی فٹ ہوں۔ کسی نے کہا، سڑک سے نہیں پہنچ سکتے۔ مجھے شارٹ کٹ معلوم تھا۔ سڑک کی بائیں جانب اترائی میں گیا تو ایک باڑ کے ساتھ تین مسلح افراد تھے۔ ان کو بتایا کہ میرا تعلق معزز ادارے سے ہے اور حج کے لئے جارہا ہوں۔ اجازت کے بعد آگے جاکر ایک نالہ پار کیا تومکہ مکرمہ کے مکانات نظر آئے۔

 تعبیر: الحمد للہ، خواب مبارک ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.