Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ
کریں، سرجانی ۔ خواب دیکھا کہ بیٹی کے سر میں سے جوئیں نکال رہی ہوں پھر اپنے سر میں
جوؤ ں کا احساس ہوا جو اتنی بڑی تعداد میں تھیں کہ گرنے لگیں۔ پھر دیکھا کہ میں گنجی
ہوگئی لیکن بال نکلنے کے ساتھ ساتھ جوئیں پھر نکلنے لگیں۔ایک دفعہ دیکھا کہ چیونٹی
اور چیونٹے میرے پاؤ ں پر چڑھ رہے ہیں۔ باورچی خانہ کی طرف گئی تو وہاں کیچوے اور
سانپ نکل رہے ہیں۔بہو وہاں کھڑی ہے۔ پہلے بھی اس قسم کے خواب دیکھ چکی ہوں۔ ایک دفعہ
دیکھا کہ کوئی کیڑا میری پنڈلی کے اندر گھس رہا ہے جسے کھینچ کر باہر نکال دیتی ہوں۔
تعبیر : گھر
میں یا جہاں آپ بیٹھتی اٹھتی ہیں صفائی کا فقدان ہے زیادہ تر خواتین صفائی کی طرف سے
لاپروائی کرتی ہیں یہی حال زیادہ تر ان کے گھر کا بھی ہے۔ اگر گھر میں بھینس کا گوشت
کھایا جا تا ہو تو وہ نہ کھا ئیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.