Khuwaab aur Taabeer

جو کا دلیہ


اسماء راشد، کراچی ۔ خواب میں دیکھا ایک کمرے میں جو پرانے زمانہ جیسا ہے ، دروازہ پر دستک ہوئی دروازہ کھولا تو ایک شخص جس نے پرانے زمانہ جیسا لباس پہنا ہے ، اس کے ہاتھ میں ایک پیالہ ہے جس میں سفید رنگ کا دلیہ ہے ۔ پیالہ مجھے دیتے ہو ئے کہتا ہے کہ یہ ''تلبینہ '' ایک بزرگ ہستی نے آپ کے لئے بھجوایا ہے ۔آپ یہ دن میں دو سے تین یا تین سے چارمرتبہ کھائیں ،آپ کے جوڑوں کے لئے مفید ہے۔

تعبیر : اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تن درستی عطافرمائے ، جو نسخہ آپ کو بتایا گیا ہے اس پر عمل کر یں یعنی دلیہ کھائیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.