Khuwaab aur Taabeer

جنت میں داخل ہو جاؤ

 

نوازش خان، کوئٹہ۔ کچھ عرصہ ہوا میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے غیب سے آواز آئی ۔ جاؤ تم کو بخش دیا گیا اور جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ میں جنت کی طرف روانہ ہوں اور سامنے مجھے سفید دھند ہی ھند( سفید دھواں) کی طرح نظر آرہی ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: آپ سے کوئی عمل سر زد ہو رہا ہے جس کو آپ رحمانی سمجھتے ہیں لیکن اس میں شیطانی وسوسے شامل ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.