Khuwaab aur Taabeer
نوشابہ ادریس، لاہور: دیکھا
کہ جسم اچانک اکڑگیا ہے۔ خالہ سے کہا کہ میرا ہاتھ دبائیے، اس میں حرکت نہیں ہے۔
محسوس ہوا کہ کوئی جن میرے جسم میں داخل ہوگیا ہے۔ پیچھے دیکھنا چاہا مگر گردن
نہیں گھومی۔
تعبیر: خوابوں کی ایک قسم رویائے کاذبہ ہے
جس میں خیالات مختلف شکلوں میں نظر آتے ہیں۔ ایسے خواب دیکھنے کے بعد استغفار
پڑھنا چاہئے۔ معلوم ہوتا ہے کہ صاحب ِخواب جن بھوت کے قصوں کو اہمیت دیتی ہیں۔کثرت
سے یاحی یا قیوم کا ورد کیجئے اور جب منفی خیالات آئیں تو الٹی طرف منہ کرکے
تھتکار دیجئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت کے ساتھ رکھے، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.