Khuwaab aur Taabeer
عبدالرشید، کراچی۔ ایک جعلی بابا
کے پاس جانے سے چھوٹی بہن کو منع کرتا ہوں۔ وہ نہیں مانتی تو قریب موجود خواتین سے
کہتاہوں، دیکھنا ایک دن یہ نقصان اٹھائے گی۔
تعبیر : بچہ کو جب اسکول میں داخل
کیا جا تا ہے والدین عزیزرشتہ دار کے واسطہ سے اس بات کی تحقیق کر تے ہیں کہ ہم بچہ
کو جس اسکول میں داخل کررہے ہیں وہاں کا ماحول کیسا ہے، کسی بھی اسکول میں تعلیم حاصل
کرنے کے لئے اساتذہ اور اسکول میں اسٹاف کے رویہ کو بھی دیکھنا چاہئے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.