Khuwaab aur Taabeer
تحریم، لاہور۔
ملتان کے ایک بزرگ سے ملاقات کرنے گئی تو سلام دعا کے بعد عرض کیا، محترم ! یا تو میرے
شوہر کو صحیح کردیجئے یا مجھے۔ بزرگ اس طرح مسکرائے جیسے کہہ رہے ہوں، کیوں نہ تمہیں
صحیح کردوں۔ پھر انہوں نے ایک کاغذ پر لکھا، 'اپنے گھر سے تین طرح کا پانی پیو' اور
کاغذ مجھے دیا۔ میں عرض کرتی ہوں کہ میرے گھر میں تو ایک طرح کا پانی آتا ہے۔ اتنے
میں آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: پہلی بات یہ ہے کہ خالق کائنات اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے کہ جو لوگ غصہ
کھاتے ہیں یعنی غصہ نہیں کرتے اور لوگوں کو معاف کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ایسے احسان
کرنے والے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ میاں بیوی کی آپس میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ
سے اختلاف ہوتا رہتا ہے۔ اس کا علاج ایک ہی ہے۔ بزرگوں کا فرمانا ہے کہ ایک چپ سو کو
ہرائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.