Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ کریں۔ خواب میں دیکھا کہ کسی تہ خانہ میں جھانک رہی ہوں ۔مجھے ریگستان
نظر آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے جگہ جگہ سے پانی نیچے گرتا دکھائی دیا جو سر، چہرہ اور
پھر لڑکا بن گیا، یہ سارا کام لمحوں میں ہوگیا۔ اس نے مجھے بلایا تو میں اندر اترگئی۔وہ
اپنے گھر لے کر گیاجہاں ایک عورت اور بچی موجود تھے ۔سامنے کوئی آدمی گاڑی صحیح کررہا
تھا ۔ان سب نے مجھے دیکھا اور مسکرائے لیکن بولے کچھ نہیں۔میرے دل میں اس لڑکے کے لئے
احترام کے جذبات تھے۔ وہ بولا، چلو تمہارے جانے کا وقت ہورہا ہے اور وہیں واپس لے آیا
جہاں سے میں نیچے آئی تھی۔ پھر ٹیوب لائٹ جیسی ایک چیز لگاکر بولا جیسے ہی تمہارا ٹائم
ہوگا پتا چل جائے گا، یہ میں نے لگادیا ہے۔ایک منٹ بعد بولا، اب جاؤ ٹائم ہوگیا اور
میں باہر واپس آگئی۔ عجیب بات یہ تھی کہ ہم وہاں چلتے نہیں تھے بلکہ جہاں جانا ہوتا
تھا ایک دم پہنچ جاتے تھے۔
تعبیر : ذہن
میں فریق ثانی یعنی کسی نوجوان کا خیال آیا اور گزر گیا ۔ تعلق خاطر کی وجہ سے ایسے
خواب نظر آتے ہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.