Khuwaab aur Taabeer
ف ب ،کراچی: سمندر
کے دونوں طرف ساحل ہے۔ میں ایک ساحل پر لہروں سے کچھ دور بیٹھی ہوں کہ بائیں طرف
سمندر میں بھنور بننا شروع ہوا جس میں بیٹی کا پرس جارہا ہے۔ دوڑ کر پرس پکڑتی ہوں
تو بھنور مجھے کھینچنا شروع کردیتا ہے۔ گھبراکر پرس چھوڑتی ہوں ، وہ فوراً غائب
ہوجاتا ہے۔ دیکھا کہ لہریں دو تھیلوں کو بہاکر لے جارہی ہیں۔ دوڑ کر ان تھیلوں کو
اٹھایا اور دور جاکر بیٹھ گئی۔ ایک میں زیور اور دوسرے میں پیسے ہیں۔ پھر دیکھا کہ
کمرے میں بیٹی کسی سے فون پر بات کررہی ہے۔ اس کو بتاتی ہوں کہ تمہارا پرس بھنور
میں چلا گیا ہے۔ وہ شان بے نیازی سے ایک نظر مجھ پر ڈال کر دوبارہ فون پر باتوں
میں مصروف ہوجاتی ہے۔
تعبیر: جو پرہیز بتایا گیا تھا اس کی مدت
پوری نہیں ہوئی۔ تین ماہ تک نمک کھانا چھوڑ دیجئے، کسی بھی چیز میں نمک استعمال نہ
کیجئے۔ آپ نے جو علاج کیا تھا، اس میں پرہیز نہیں ہوا۔
’’ماہنامہ
قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2021ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.