Khuwaab aur Taabeer

تنکےگلاس میں


اقتدار احمد، ابوظہبی۔ میرے ساتھ ایک مقامی بیٹھے ہیں۔ پانی طلب کرتے ہیں تو ایک گلاس میں پانی دیتا ہوں۔ وہ ایک تنکا ڈال کر پانی پیتے ہیں۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ایسا کیوں کیا، سوچتا ہوں پوچھوں مگر ہمت نہیں ہوتی۔ کچھ دیر بعد وہ دوبارہ پانی مانگتے ہیں اور پہلے کی طرح تنکا ڈال کر پیتے ہیں۔ ان کا مزاج بھی    خوش گوار ہے اور ایک کام کے بارے میں پوچھتے ہیں  جومیں نہیں کرپایاتھا مگر بازپرس نہیں کرتے۔ یہ یاد ہے کہ اور بھی کچھ دیکھاتھا مگر یاد نہیں کیا دیکھا۔

 

تعبیر:  طویل خواب پڑھا۔ دو باتیں سامنے آئیں، الحمدللہ& اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل آپ کے شامل حال ہے لیکن آپ کے دماغ میں شک اور وسوسے ہیں ، وسوسوں اور کسی شے کے ضائع ہونے کاآپ کو خوف رہتا ہے۔ دو گلاس پانی میں دو تنکے اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آپ کے مزاج میں یقین کے بجائے  بے یقینی کا عنصر غالب ہے۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ شکوک و شبہات اور وسوسے آپ کو گھیرے رہتے ہیں۔ اس کاعلاج یہ ہے کہ نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد تین دفعہ تیسرا کلمہ اور گیارہ مرتبہ استغفار پڑھیں۔ جب بھی شیطان دماغ میں وسوسہ ڈالے & ذہن کی پوری صلاحیتوں کے ساتھ یہ سوچیں اللہ مجھے دیکھ رہا ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ چلتے پھرتے، وضو بے وضو، جب بھی یاد آئے یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.