Khuwaab aur Taabeer

تلوار


فضل الرحمن فاضل۔ خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ سخت کھر دری چٹانوں پر محوِ سفر ہوں۔ میرے آگے حضرت عمر ؓ اور حضرت عمرؓ کے آگے حضور سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم جا رہے ہیں۔ حضرت عمرؓ کے اور میرے ہاتھ میں تلواریں ہیں۔ راستے میں مجھ پر شیطان حملہ کر دیتا ہے اس کے وار کو میں اپنی تلوار پر روک لیتا ہوں۔ شیطان کی طاقت کے آگے میں بے بس ہو جاتا ہوں مگر حضرت عمر ؓ کی بروقت مداخلت سے شیطان غائب ہو جاتا ہے تھوڑی دور جانے کے بعد پھر شیطان حملہ آور ہو جاتا ہے میری تلوار کند ہوتی ہے شیطان پھر مجھ پر غالب آنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر حضرت عمر ؓمیری مدد کو آجاتے ہیں بس ایک بھرپور وار سے شیطان کا پیٹ چاک کر دیتا ہوں شیطان کو ایک کالے کلوٹے لڑکے نے روپ میں دیکھا۔

تعبیر: مراقبہ اور تزکیۂ نفس سے تلوار کی دھار تیز کیجئے۔ خواب میں آپ کو ہی ہدایت کی گئی ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.