Khuwaab aur Taabeer
حنا عبدالرحمٰن، ناظم آباد۔ عظیمی اسکول کے گیٹ
سے اندر داخل ہوئی ہوں دیکھتی ہوں کہ دائیں اور بائیں جانب کی دیواریں طلبہ و
طالبات کی تصویروں سے چھپ گئی ہیں۔ سامنے کی طرف فرسٹ فلور کی سیڑھیاں ہیں وہاں بھی
دیوار دیکھی جو چھت سے زمین تک اُسی طرح تصویروں سے مزین ہے یعنی دائیں، بائیں اور
سامنے چھت سے فرش تک کی دیواریں طلبہ و طالبات کی تصاویر سے سجی ہوئی ہیں۔ تصویروں
کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہر تصویر کا کچھ حصہ دوسری تصویر کے اوپر آرہا ہے اور
ہر طالب علم و طالبہ کے گلے میں میڈل ہے تمام بچے اعزازی ہیں کچھ ہی دیر بعد آنکھ
کھل گئی۔
تعبیر:
خواب کے نقوش ظاہر کرتے ہیں کہ عظیمی پبلک اسکول جو کالج بھی ہے سے انشاء اللہ
صاحب ذوق اور صاحب کمال خواتین و حضرات فارغ التحصیل ہوکر اسکول کا نام روشن کریں
گے۔ اللہ کرے ایسا ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.