Khuwaab aur Taabeer

تربوز میں لڑکا

 

معرفت شمیم بکڈپو، پرانا سکھر ۔ایک جگہ کئی تربوز رکھے ہوئے ہیں۔ گھر والے مجھے کہہ رہے ہیں کہ تمہارے بچہ ہونے والا ہے۔ میں اس میں سے ایک تربوز کو اٹھا لیتا ہوں اوراٹھا کر کان سے لگاتا ہوں تو مجھے اس کے اندر سے سانس کی آواز آتی ہے۔ جیسے کہ انڈے کے اندر ٹک ٹ کی آواز آتی ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ تربوز میرے ہاتھوں میں پلپلا سا ہوگیا ۔ اور میرے رکھتے رکھتے ہی اس میں سے ایک لڑکا پیدا ہو گیا۔

 تعبیر: تربوز شکمِ مادر کا تمثل ہے اور تربوز کا پلپلا ہونا اشارہ ہے کہ ماں کا رحم کمزور اور بیمار ہے جس کی وجہ سے اولاد نہیں ہوتی ۔تربوز سے لڑکے کا برآمد ہونا ظاہر کرتا ہے کہ قسمت میں اولاد ہے بس صحیح علاج کی ضرورت ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.