Khuwaab aur Taabeer
خواب
یہ دیکھا کہ میری بیوی کے دو بیٹے اکٹھے پیدا ہوئے جو بڑے خوبصورت ہیں اور اس سے
پہلے ایک بیٹا ہے اور اس طرح کل تین ہو گئے ہیں باقی وقت بیٹوں کی خوشی منانے میں
گزرتا ہے اور پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:
آپ
کی بیگم صاحبہ حمل سے ہیں۔ انشاءاللہ ولادت میں آسانی ہوگی ۔ اور گھر میں خوشی
ہوگی گھر میں اس تقریب میں مہمان جمع ہوں گے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.