Khuwaab aur Taabeer
کنیز
فاطمہ، گلشنِ شہباز۔ شوہر نے خواب دیکھا کہ مجھے اپنے آفس لے کر گئے ہیں اور لوگوں
سے میرا یہ تعارف کروا رہے ہیں کہ یہ میری ماں ہیں ۔ساتھ ساتھ رو
بھی رہے ہیں کہ یہ میرے ساتھ آفس آئی ہیں۔
تعبیر:
خواب اور مراقبہ کی کیفیات پر مشتمل خط موصول ہوا۔ کیفیات میں گھریلو معاملات کا زیادہ
عمل دخل ہے۔ میاں بیوی میں ذہنی اختلاف کی نشان دہی ہے، یہ حالت ازدواجی زندگی کو
متاثر کرسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے، میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں۔ ہر ذی
فہم شوہر اور بیوی کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں اور گھر کی
فضا میاں بیوی کے تعاون سے خوش رنگ ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.