Khuwaab aur Taabeer
محمد اسحق………….میں نے دیکھا کہ
دو چچا زاد بھائی اور ایک پھوپھی زاد بھائی میرے ساتھ سیر کرنے جا رہے ہیں ۔ راستے
میں مجھے پیشاب کرنے کی حاجت ہوئی اور میں وہیں بیٹھ گیا ۔پیشاب کر کے اٹھا تو
دیکھا ایک لوفر آدمی میرے پھوپھی زاد بھائی کو گاڑی کی طرف کھینچ رہا ہے ۔ پھر میں
نے محسوس کیا کہ میری بائے پسلی میں کسی نے کوئی چیز گھونپ دی ہے مڑ کر دیکھا تو
وہی بدمعاش آدمی میری پسلیوں میں چاقو مار رہا ہے لیکن چاکو بجائے زخمی کرنے کے اس
طرح اچٹ جاتا ہے جس طرح کسی تانبے یا لوہے کی پلیٹ پر مارنے سے اچٹ جاتا ہے۔
اس کے اپنے گھر کے
سب سے اوپر والی سیڑھی پر ایک لڑکی بیٹھی ہوئی نظر آئی ۔ غم داند وہ اور پریشانی
کے آثار ہویدا تھے اور سر اور منہ دوپٹے میں چھپا ہوا تھا ۔ جب میں سیڑھیاں اترنے
لگا تو اس کی کمر میں میری لات لگ گئی جس سے اس کا دوپٹہ اتر گیا۔ لڑکی نے بہت غور
سے میری طرف دیکھا اتنے میں زینے سے والدہ کے آنے کی آواز سنائی دی ۔ میں گھبرا کر
اوپر چڑھ گیا والدہ نے اوپر آ کر اس غمزدہ لڑکی کو روٹی دی لیکن اس نے روٹی کھانے
سے انکار کر دیا اور میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: خاندان میں کوئی
عزیز بیمار ہے۔ اس کے مرض سے متعلق فکرمندی رہتی ہے اور ذہن میں طرح طرح کے وسوسے
آتے ہیں یہ وسوسے تشویش اور پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ غالباً اسی قسم کے اور
بھی خواب دیکھے گئے ہیں۔
مشورہ : خواب کے
اندر دیکھے جانے والے خاکے واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مریضہ صحت یاب ہو جائے گی
اور یقیناً عزیزہ کی صحت مندی رونما ہوگی ۔ مشورہ یہ ہے کہ خواہ مخواہ کے وسوسوں
سے ذہن ہٹا کر علاج کی طرف توجہ کی جائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.