Khuwaab aur Taabeer
افضالہ عقیل،
ملیر۔ خواب میں بھینسیں یا گائیں نظر آتی ہیں جن سے مجھے خوف محسوس ہوتا ہے۔ کبھی
دیکھتی ہوں، بھینس میرے پیچھے لگی ہے۔ میں گلیوں میں بھاگ رہی ہوں اور گھروں میں
چھپنے کی کوشش کرتی ہوں۔ آج ایسے ایک ڈراؤنے خواب کے آخر میں دیکھا، امی کہہ رہی
ہیں یہ بھینس تیری جان لے گی اور میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: نیند میں خوف زدہ ہونا اور گھبراہٹ میں آنکھ کھل جانا
لو(Low)بلڈ پریشر کی نشان دہی ہے۔ اس کا تدارک ہونا
ازبس ضروری ہے۔ بھینس کو دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ لو(Low)بلڈ
پریشر کے علاوہ نظامِ ہضم بھی متاثر ہے۔ غذا میں احتیاط نہ کی گئی تو بیماری بڑھ
جانے کا خطرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے، پرہیز اور علاج بہت ضروری ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.