Khuwaab aur Taabeer

بھینس کا پشت پر ٹکر مارنا


 م۔ر، گوجرانوالہ۔ پچھلے دنوں کچھ خواب دیکھے لیکن سمجھ میں نہیں آیا ان کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ میں شادی شدہ ہوں خواب میں دیکھا میری شادی ہورہی ہے۔ پھر دیکھا امی میرے لئے رشتہ ڈھونڈ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں ہم تمہارے پہلے شوہر سے طلاق لے لیں گے تم پریشان نہ ہو۔ میں نہ چاہتے ہوئے بھی راضی ہوں۔ 

کچھ دنوں پہلے شوہر نے عجیب و غریب خواب دیکھا کہ ہم دونوں کہیں جارہے ہیں، میں نے لال رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور کسی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہوں ۔وہ انتظار کررہے ہیں کہ اچانک ایک موٹی تازی بھینس نے میری پشت پر اتنی زور سے ٹکر ماری کہ میں اچھل کر آسمانوں سے ہوتی ہوئی نیچے آگری شوہربچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔

 

تعبیر: خواب میں نسوانی بیماری کا اشارہ ہے اگر صحیح علاج نہیں ہوا تو آپریشن کی نوبت آسکتی ہے، اللہ تعالیٰ صحت عطا فرمائیں، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری         2016ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.