Khuwaab aur Taabeer
صائمہ، شیخو پورہ: دیکھا
کہ میری شادی ہورہی ہے۔ امی نے میرے لئے رشتہ تلاش کیا ہے اور میں نے نیم دلی سے
رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اگلے منظر میں خود کو سرخ جوڑا پہنے دلہن کی طرح سنگھار کئے
ہوئے دیکھا۔ اتنے میں کہیں سے ایک بھینس آئی اور مجھے ٹکر ماری۔ میں درد کی شدت سے
بلبلا اٹھی۔ حیرت اس بات پرتھی کہ سب نے دلہن کو اکیلا چھوڑ دیا،کوئی مدد کو نہیں
آیا۔اس سے پہلے کہ بھینس دوسری ٹکر مارتی، خوف سے آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: خواب دیکھنے والی صاحبہ میں نسوانی
بیماری کے نقوش واضح ہوتے ہیں۔ ماہر معالج سے مکمل مکمل طبی معائنہ کروائیے۔
لاپروائی برتی گئی تو مرض میں پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ صحت و سلامتی
عطا فرمائیں، آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.