Khuwaab aur Taabeer

بھینس نے سینگ ماردی


 م۔ش، رحیم یار خان۔ میں تسلسل سے ایسے خواب دیکھ رہی ہوں جس نے خوفزدہ کردیا ہے۔ دیکھا کہ میری شادی ہورہی ہے جب کہ میں شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہوں۔ گھر والوں سے کہتی ہوں کہ شادی کیوں کررہے ہیں۔ وہ جواب نہیں دیتے۔ کچھ روز بعد دیکھا کہ سسرال والوں کے ساتھ اپنی شادی میں شرکت کے لئے گاؤں جارہی ہوں۔ گاؤں میں داخل ہوئی تو گھر کے باہر کھڑی بھینس نے سینگ ماردی۔

 تعبیر: اچھے معالج سے طبی معائنہ کروائیے۔ نسوانی بیماری کی طرف اشارہ ہے جسے آپ نظر انداز کرتی رہی ہیں۔ اگر علاج میں تاخیر ہوئی تو معاملہ آپریشن تک جاسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.