Khuwaab aur Taabeer
سائرہ وقار، کراچی۔ خواب میں دیکھتی ہوں
میرا بیٹا جس کی عمر سات سال ہے گم ہوجاتا ہے —میں زار و قطار روتی ہوئی اسے تلاش
کرتی پھررہی ہوں یہی خواب بیٹی کے متعلق نظر آیا۔
تعبیر:
خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دل کمزور ہے۔ علاج اور پرہیز میں کوتاہی بھی
سامنے آئی ہے۔ بچوں کا گم ہونا اور آپ کا زاروقطار رونا، روتے ہوئے بیٹے اور بیٹی
کو تلاش کرنا یہ وہم ہے جو قلب کی کمزوری کی وجہ سے خواب میں نظر آیا ہے۔ آپ خواب
بہت زیادہ دیکھتی ہیں اور اکثر و بیشتر خواب بے یقینی اور وسوسوں کی تصویر ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہمیشہ اچھا سوچیے۔ اللہ پر بھروسا رکھیے، نماز
روزہ کی پابندی کیجیے ۔ ماہر امراضِ قلب کو ضرور دکھائیے اور اس کے مشورہ پر عمل کیجیے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.