Khuwaab aur Taabeer

بچی مرچکی تھی


ایم ۔ آر، لائل پور۔ میں اپنے دوست اور محلہ کے ایک لڑکے کے ساتھ بازار میں کھیل رہا تھا۔ اچانک کم سن لڑکی نالی میں گر گئی۔ میں کھیل چھوڑ کر اس کی طرف دوڑا اور بچی کو نالی سے باہر نکالا لیکن وہ مر چکی تھی۔ وہاں موجود لوگوں نے بچی کی موت کا الزام میرے سر تھوپ دیا۔ میں بچی کی میت لے کر جب اس کی ماں کے پاس پہنچا تو اس نے مجھے معاف کر دیا۔

 تعبیر : کوئی عارضہ لاحق ہو گیا تھا ۔اللہ تعالیٰ نے اس سے نجات عطا کردی ۔ یہی خواب کی تعبیر ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.