Khuwaab aur Taabeer
فوزیہ اعجاز، امریکہ۔ سمندری جہاز پر سوار ہوں دیکھا کہ ایک جہاز ڈوب رہا ہے۔
شوہر سے کہتی ہوں، چلئے ان کی مدد کرتے ہیں۔ قریب گئے تو جہاز میں ایک صندوق تیر رہا
ہے جسے نکالتی ہوں تو حضرت موسیٰ کا واقعہ یاد آتا ہے۔اتنی دیر میں ایک اور جہاز مدد
کا سامان لے کر آجاتا ہے۔ میں اپنے بچہ کو ڈائپر پہناتی ہو ں اور شوہر چادر لے لیتے
ہیں۔ کپڑے ملتے ہیں جو میں بھی لے لیتی ہوں۔ پھر دیکھا کوئی بچہ نعت پڑھ رہا ہے صرف
ایک مصرع یاد ہے& پھر بھی مدحت رسولؐ کم ہے۔
تعبیر : اللہ تعالیٰ کی دی ہو ئی توفیق
کے ساتھ درود شریف پڑھنے کی علامت ہے لیکن درود شریف کے لئے جو احترام اور اہتمام ہو
نا چاہئے وہ پورا نہیں ہو تا ، درود شریف سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو پڑھیں ۔ درود
شریف پڑھنے سے پہلے غسل کریں ،من بھاتا لباس پہنیں ،اچھی خو ش بو لگائیں اور اللہ تعالیٰ
کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجیں ۔ حتی المقدور کوشش کریں کہ درود
شریف پڑھنے میں ذہن یک سوہو ۔اس کے لئے مفید عمل یہ ہے کہ گنبد خضرا کا تصور کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.