Khuwaab aur Taabeer
محمدسلیم، کورنگی: خواب میں دیکھا کہ بابا تاج الدین ناگپوریؒ کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے ایک بچے کے بارے میں فرمایا کہ اسے اندر لے آؤ، یہ محفوظ رہے گا۔ اتنے
میں وہاں سے احتجاجی جلوس چیزوں کو توڑتا پھوڑتا گزرا ۔ جلوس میں شریک لوگ کہہ رہے
تھے کہ گیارہ سو لوگوں کاجلنا معمولی واقعہ نہیں۔
تعبیر: ورق کے دو صفحے ہوتے ہیں۔ ایک صفحے
پر خوش نما، خوش آئند، متاثر کن لہریں ہیں اور دوسرے رخ میں ایسی لہریں اچھلتی
کودتی ہیں جوضمیر کے منافی ہیں۔قرآن کریم کے تیسویں پارے میں ارشادِ ربانی ہے ،
”آپ کیا سمجھے اعلیٰ زندگی کیا ہے اور آپ کیا سمجھے کہ اسفل زندگی کیا ہے؟“
صفحے کے ایک طرف نقوش اعلیٰ و ارفع، مسرت و شادمانی اور سکون کی لہروں سے مزین
ہیں۔ دوسرا رخ دماغ میں پروجیکٹر ہے کہ جس میں ایسے خیالات کی فلم اسکرین پر مظہر
بنتی ہے کہ خوشی غم میں تبدیل ہوجاتی ہے، یکسوئی کی جگہ خوف کی لہریں نمایاں ہوتی
ہیں، اطمینانِ قلب کی جگہ پریشانی نظر آتی ہے۔ کتاب کا ایک ورق ایسا ہے کہ جس میں
سزا ہے اور ایک رخ ایسا ہے کہ جس میں جزا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.