Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ
کریں،پشاور۔ ایک بزرگ کسی مراقبہ ہال میں تشریف لا ئے جہاں سے ہمیں نئے مراقبہ ہال
میں منتقل ہو نا ہے ۔بزرگ نے کسی کو دینے کے لئے ایک خط لکھا کہ وہاں مراقبہ ہال سے
پا نی مل جا ئے گا ۔ لوگ سوچتے ہیں کہ مراقبہ ہال میں اور اس کے آس پاس کوئی ندی نہیں
۔ ایک صاحب نے بتایاکہ نئے مراقبہ ہال کے پاس ندی ہے۔
بزرگ
کی واپسی کے وقت میں انہیں موزے پہنانے لگتا ہوں توموزے اتر جا تے ہیں ۔ ان کے جوتے
ایسی قسم کے ہیں کہ ایک پیر میں دوجوتے پہنانے ہوں گے ۔بزرگ کی طبیعت ناساز ہے ۔ آپ
کرسی پربیٹھے ہیں،پھر فرمایا کہ دال ماش اچھی بنی ہے وہ کھالی ۔ اتنے میں میرے دوست
کہتے ہیں تم بزرگ کو موزے بھی نہیں پہناسکتے ۔
بہت زیادہ لوگ
جمع ہو جاتے ہیں، والدہ کہتی ہیں سب لوگ یہاں سے جا ئیں۔ جلسہ دوسری جگہ ہے تاکہ بزرگ
اطمینان سے بیٹھیں۔
تعبیر: خواب
میں آپ کو اپنا محاسبہ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ بنیادی بات یہ ہے کہ آپ کا وقت بہت
ضائع ہو تا ہے ۔ ضمیر نے ملا مت کی ہے ۔
بزرگوں
کا کہنا ہے، ''گیا وقت ہاتھ آتانہیں ۔''
و الدہ نے جو
کچھ کہا اس کا مطلب بھی یہی ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.